مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجَرَسِ . باب: گھنٹی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8901
وَعَنْ حُوَيْطِبِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى - وَقَالَ بَعْضُهُمْ : حُوَيْطٌ وَالصَّحِيحُ حُوَيْطِبٌ - أَنَّهُ رَأَى رُفْقَةً فِيهَا جَرَسٌ فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا تَصْحَبُ الْمَلَائِكَةُ رُفْقَةً فِيهَا جَرَسٌ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا حويطب بن عبدالعزی رضی اللہ عنہ ، بعض حضرات نے ان کا نام حویط نقل کیا ہے ، لیکن صحیح لفظ حویطب ان کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے کچھ سواروں کو دیکھا جن میں گھنٹی موجود تھی ، تو یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” فرشتے ایسے سواروں کے ساتھ نہیں رہتے جن میں گھنٹی موجود ہو “ ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔