مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجَرَسِ . باب: گھنٹی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
عَنْ مَوْلًى لِعَائِشَةَ أَنَّهُ كَانَ يَقُودُ بِهَا أَنَّهَا كَانَتْ إِذَا سَمِعَتْ صَوْتَ الْجَرَسِ أَمَامَهَا قَالَتْ : قِفْ بِي ، فَيَقِفُ حَتَّى لَا تَسْمَعَهُ ، وَإِذَا سَمِعَتْهُ وَرَاءَهَا قَالَتْ : أَسْرِعْ بِي حَتَّى لَا أَسْمَعَهُ ، قَالَتْ : وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ لَهُ تَابِعًا مِنَ الْجِنِّ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ . وَمَوْلَى عَائِشَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے غلام جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے اونٹ کو لے کر چلا کرتے تھے وہ بیان کرتے ہیں : جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اپنے آگے گھنٹی کی آواز سنتی تھیں ، تو فرماتی تھیں : ٹھہر جاؤ ! اور وہ اس وقت تک ٹھہری رہتی تھیں جب تک وہ آواز سنائی دینا بند نہیں ہو جاتی تھی اور جب وہ اپنے پیچھے آواز سنتی تھی ، تو کہتی تھیں : مجھے تیزی سے لے کے چلو ! یہاں تک کہ میں اس کی آواز نہ سنوں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس ( یعنی گھنٹی ) کے پیچھے تابع کے طور پر ایک جن ہوتا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے غلام سے میں واقف نہیں ہوں ۔