مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي تَقْلِيمِ الْأَظْفَارِ وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: ناخن تراشنے اور دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 8858
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّكَ تَهِمُ ؟ قَالَ : " مَا لِي لَا أُوهَمُ وَرُفْغُ أَحَدِكُمْ بَيْنَ ظُفْرِهِ وَأَنَامِلِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ ، وَكَذَلِكَ رِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ کو وہم لاحق ہو جاتا ہے ؟ ( شاید یہاں مراد یہ ہے کہ بعض اوقات آپ تلاوت کرتے ہوئے بھول جاتے ہیں ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے وہم لاحق کیوں نہ ہو ؟ جب کہ تم میں سے کسی ایک شخص کی گندگی اس کے ناخنوں اور پوروں کے درمیان موجود ہوتی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ امام بزار کے رجال ثقہ ہیں اسی طرح امام طبرانی کے رجال بھی ہیں اگر اللہ نے چاہا ۔