مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّارِبِ وَاللِّحْيَةِ وَغَيْرُ ذَلِكَ . باب: مونچھیں ، داڑھی اور دیگر امور کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8852
وَعَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، قَالَ : رَأَيْتُ خَمْسَةً مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُمُّونَ شَوَارِبَهُمْ وَيُعْفُونَ لِحَاهُمْ وَيُصَفِّرُونَهَا ، أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ ، وَالْحَجَّاجَ بْنَ عَامِرٍ الثُّمَّالِيَّ ، وَالْمِقْدَامَ بْنَ مَعْدِي كَرْبَ ، وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُسْرٍ ، وَعُتْبَةَ بْنَ عَبْدٍ السُّلَمِيَّ ، كَانُوا يَقُمُّونَ مَعَ طَرَفِ الشَّفَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤محمد محی الدین
شرحبیل بن مسلم بیان کرتے ہیں : میں نے پانچ صحابہ کرام کو دیکھا کہ وہ اپنی مونچھیں چھوٹی رکھتے تھے اور داڑھیاں بڑھا کے رکھتے تھے ( وہ حضرات یہ ہیں : ) سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سیدنا حجاج بن عامر ثمالی رضی اللہ عنہ سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سیدنا عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عتبہ بن عبد سلمی رضی اللہ عنہ یہ حضرات ہونٹوں تک مونچھیں چھوٹی رکھتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند عمدہ ہے ۔