مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّارِبِ وَاللِّحْيَةِ وَغَيْرُ ذَلِكَ . باب: مونچھیں ، داڑھی اور دیگر امور کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8848
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْصَرَ رَجُلًا وَشَارِبُهُ طَوِيلٌ فَقَالَ : " ائْتُونِي بِمِقَصٍّ وَسِوَاكٍ " فَجَعَلَ السِّوَاكَ عَلَى طَرَفِهِ وَأَخَذَ مَا جَاوَزَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُسْهِرٍ ، وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ملاحظہ فرمایا جس کی مونچھیں بڑی تھیں ، تو آپ نے فرمایا : میرے پاس قینچی اور مسواک لے کے آؤ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسواک اس کے ہونٹوں کے کنارے پر رکھی اور جو اس سے آگے بال آ رہے تھے انہیں کاٹ دیا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن مسہر ہے ، اور وہ کذاب ہے ۔