مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ . باب: سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8785
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " غَيِّرُوا الشَّيْبَ ، وَإِنَّ أَحْسَنَ مَا غَيَّرْتُمْ بِهِ الشَّيْبَ الْحِنَّاءُ ، وَالْكَتَمُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” سفید رنگ کو تبدیل کر دو اور جس چیز کے ذریعے تم اسے تبدیل کرو گے اس میں سب سے بہتر مہندی اور کتم ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے ، اور وہ ثقہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔