مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَلُوقِ . باب: خلوق ( نامی مخصوص قسم کی خوشبو ) کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ عُمَارَةَ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ لِيُبَايِعَهُ ، فَرَأَى يَدَهُ مُخَلَّقَةً فَكَفَّ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ : ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ ، إِنَّمَا كَفَّ يَدَهُ عَنْكَ لِأَنَّهَا مُخَلَّقَةٌ ، فَغَسَلَ يَدَهُ ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَايَعَهُ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ حُرَيْثُ بْنُ مَطَرٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤سیدنا عمارہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں فتح مکہ کے دن حاضر ہوئے تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے بیعت لیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ پر خلوق لگی ہوئی دیکھی ، تو آپ نے اس سے ہاتھ پیچھے کر لیا ایک شخص نے ان سے کہا: تمہاری ماں تمہیں روئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس لئے تم سے پیچھے کیا ہے ، کیونکہ اس پر خلوق لگی ہوئی ہے ، تو ان صاحب نے اپنا ہاتھ دھویا پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بیعت لی ۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حریث بن مطر ہے ، اور وہ متروک ہے ۔