مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَاتَمِ . باب: انگوٹھی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ مُسْلِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُبَايِعُ النِّسَاءَ عَامَ الْفَتْحِ عَلَى الصَّفَا فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ يَدُهَا كَيَدِ الرَّجُلِ ، فَلَمْ يُبَايِعْهَا حَتَّى تَذْهَبَ فَتُغَيِّرُ يَدَيْهَا بِحُمْرَةٍ أَوْ بِصُفْرَةٍ ، وَجَاءَهُ رَجُلٌ عَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ ، فَقَالَ : " مَا طَهَّرَ اللَّهُ يَدًا فِيهَا خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ شُمَيْسَةُ بِنْتُ نَبْهَانَ وَلَمْ أَعْرِفْهَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا مسلم بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ فتح مکہ کے سال صفا کی پہاڑی پر آپ نے خواتین سے بیعت لی ایک خاتون آپ کے پاس آئی اس کا ہاتھ مرد کے ہاتھ کی طرح تھا آپ نے اس سے بیعت نہیں لی یہاں تک وہ چلی گئی اور اس نے سرخ یا زدر رنگ کے ذریعے اپنے ہاتھوں کو تبدیل کیا ( یعنی مہندی لگا لی ) ایک شخص آپ کے پاس آیا اس نے لوہے کی انگوٹھی پہنی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ ایسے ہاتھ کو پاک نہیں کرتا جس میں لوہے کی انگوٹھی موجود ہو ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک خاتون شمیسہ بنت نبہان ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔