مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَاتَمِ . باب: انگوٹھی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : كَانَ خَاتَمُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَبِي بَكْرٍ وِلَايَتَهُ ، وَعَلَى عُمَرَ وِلَايَتَهُ ، وَعَلَى عُثْمَانَ بَعْضَ وِلَايَتِهِ ، كَانَ عَلَى بِئْرِ أَرِيسٍ فَسَقَطَ الْخَاتَمُ فِيهَا ، فَنَزَحُوا الْبِئْرَ فَلَمْ يَجِدُوهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ التِّرْمِذِيُّ ، قَالَ ابْنُ الْجَوْزِيِّ : لَا يُوثَقُ بِهِ ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ لَمْ أَعْرِفْهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں ان کے پاس رہی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں ان کے پاس رہی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت کے کچھ حصے میں ان کے پاس رہی ایک مرتبہ وہ بئر اریس کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے وہ انگوٹھی ان سے اس کنویں میں گر گئی لوگوں نے کنویں کا سارا پانی نکال لیا لیکن انہیں وہ انگوٹھی نہیں ملی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعبداللہ ترمذی ہے ابن جوزی کہتے ہیں : اس کی توثیق نہیں کی گئی ہے ، اور ایک راوی امام طبرانی کا استاد ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔