مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَاتَمِ . باب: انگوٹھی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيَّ خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ فَأَخَذَ جَرِيدَةً فَضَرَبَ بِهَا كَفِّي وَقَالَ : " اطْرَحْهُ " . قَالَ : فَخَرَجْتُ فَطَرَحْتُهُ ، فَقَالَ : " مَا فَعَلَ الْخَاتَمُ ؟ " قَالَ : قُلْتُ : طَرَحْتُهُ قَالَ : " إِنَّمَا أَمَرْتُكَ أَنْ تَسْتَمْتِعَ بِهِ وَلَا تَطْرَحْهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سالم بن ابوالجعد ، اپنی قوم کے ایک آدمی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : ( وہ صاحب کہتے ہیں : ) میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے سونے کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چھٹری لی اور اس کے ذریعے میری ہتھیلی پر مارا اور فرمایا اسے اتار دو ! وہ صاحب کہتے ہیں : میں وہاں سے نکلا میں نے اسے اتار دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : انگوٹھی کا کیا بنا ؟ میں نے عرض کی : میں نے اسے پھینک دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں نے تمہیں یہ ہدایت کی تھی کہ تم اس سے نفع حاصل کرو ( یعنی اسے فروخت کر کے قیمت حاصل کر لو ) تم نے اسے پھینکنا نہیں تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ۔ ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔