مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ اسْتِعْمَالِ الذَّهَبِ . باب: سونا استعمال کرنا
وَعَنْ خُلَيْدَةَ بِنْتِ قَعْنَبٍ - وَكَانَتْ مِنَ النِّسْوَةِ اللَّاتِي أَتَيْنَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِيُبَايِعْنَهُ - قَالَتْ : فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ عَلَيْهَا سِوَارٌ مِنْ ذَهَبٍ فَأَبَى أَنْ يُبَايِعَهَا ، فَخَرَجَتْ مِنَ الزِّحَامِ فَرَمَتِ السُّوَارَ ، ثُمَّ جَاءَتْ فَبَايَعَهَا ، ثُمَّ خَرَجَتْ تَطْلُبُ السُّوَارَ فَذَهَبَتْ تَنْظُرُهُ فَإِذَا هُوَ قَدْ ذُهِبَ بِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ أَبِي الْخُوَارِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ : يُخْطِئُ . وَشَيْخَتُهُ تَغْلِبُ بِنْتُ الْخَوَّارِ لَمْ أَعْرِفْهَا ، وَبَقِيَّةُ إِسْنَادِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدہ خلیدہ بنت قعنب رضی اللہ عنہا جوان خواتین میں سے ایک ہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آپ کی بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوئی تھیں وہ خاتون بیان کرتی ہیں : ایک خاتون آپ کے پاس آئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بیعت لینے سے انکار کر دیا وہ خاتون ہجوم میں سے نکل کے گئی اس نے کنگن اتارا ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بیعت لی پھر وہ کنگن تلاش کرنے کے لئے نکلی تاکہ اس کو دیکھے ، تو وہ کوئی لے گیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حمید بن عبدالرحمن بن حماد بن ابوخوار ہے ، اور وہ ضعیف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے وہ یہ کہتے ہیں : یہ غلطی کر جاتا ہے اس کی استانی تغلب بنت خوار ہے میں اس خاتون سے واقف نہیں ہوں ۔ اس کی سند کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔