مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ اسْتِعْمَالِ الذَّهَبِ . باب: سونا استعمال کرنا
وَعَنْ أَسِيدِ بْنِ أَبِي أَسِيدٍ عَنْ أَبِي مُوسَى - عَنْ أَبِيهِ أَوْ عَنِ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُحَلِّقَ حَبِيبَتَهُ حَلْقَةً مِنْ نَارٍ فَلْيُحَلِّقْهَا سِوَارًا مِنْ ذَهَبٍ ، وَمَنْ سَرَّهُ أَنْ يُسَوِّرَ حَبِيبَتَهُ سِوَارًا مِنْ نَارٍ فَلْيُسَوِّرْهَا سِوَارًا مِنْ ذَهَبٍ ، وَلَكِنَّ الْفِضَّةَ الْعَبُوا بِهَا لَعِبًا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَقَدْ رَوَى أَسِيدٌ هَذَا عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، فَإِنْ كَانَا هُمَا اللَّذَيْنِ أُبْهِمَا فَالْحَدِيثُ حَسَنٌ وَإِنْ كَانَا غَيْرَهُمَا فَلَمْ أَعْرِفْهُمَا . ¤اسید بن ابواسید نے ابوموسیٰ کے حوالے سے ان کے والد سے یا ابن ابوقتادہ کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ اپنی محبوب شخصیت کو آگ کا کڑا پہنائے اسے اس کو سونے کا کڑا پہنانا چاہیے اور جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ وہ اپنی محبوب شخصیت کو آگ کا کنگن پہنائے تو اسے اس کو سونے کا کنگن پہنانا چاہیے ، البتہ تم چاندی کو استعمال کر سکتے ہو “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اسید نامی اس راوی نے موسیٰ بن سیدنا ابوموسیٰ اشعری اور عبداللہ بن سیدنا ابوقتادہ کے حوالے سے روایات نقل کی ہیں اگرچہ یہ دونوں مبہم ہیں لیکن یہ حدیث حسن ہے ، اور اگر ان دونوں کے علاوہ کوئی اور شخصیت مراد ہے ، تو میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ۔