مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَسِّيَّةِ وَالْمِيثَرَةِ وَغَيْرُ ذَلِكَ . باب: قسی ، میثر اور دیگر ( قسم کے کپڑوں ) کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8686
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ : حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - التَّخَتُّمَ بِالذَّهَبِ ، وَالْقَسِّيَّةِ ، وَثِيَابِ الْمُعَصْفَرِ ، وَالْمُفَدَّمِ ، وَالنُّمُّورِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ الرَّحَبِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگھوٹی پہننے ، قسیہ ، معصفر کے کپڑے ، مفدم اور چیتے کی کھال سے منع کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ رحبی ہے ، اور وہ متروک ہے ۔