❮
❯
حدیث نمبر: 8682
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : نَهَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ ، وَالذَّهَبِ ، وَالشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ ، وَالْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ ، وَلُبْسُ الْقَسِّيِّ .
فَقَالَتْ عَائِشَةُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ شَيْءٌ ذَفِيفٌ مِنَ الذَّهَبِ يُرْبَطُ بِهِ الْمِسْكُ - أَوْ نَرْبُطُ بِهِ - ؟ قَالَ : " لَا اجْعَلِيهِ فِضَّةً ، وَصَفِّرِيهِ بِشَيْءٍ مِنْ زَعْفَرَانٍ " .
قُلْتُ : رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ .
رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ خَصِيفٌ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَوَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ .
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم اور سونا پہننے سے ، سونے اور چاندی کے برتنوں میں پینے سے سرخ میثرہ اور قسی پہننے سے منع کیا ہے ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی : یا رسول اللہ ! تھوڑا سا سونا ، اس کے ذریعے مشک کو باندھا جا سکتا ہے ؟ ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) اس کے ذریعے ہم اس کو باندھ لیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جی نہیں ! تم اسے چاندی سے بناؤ ، پھر اس پر تھوڑا سا زعفران مل دو ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں امام ابن ماجہ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی خصیف ہے جس میں ضعف پایا جاتا ہے ایک جماعت نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8682
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «أخرجه ابو يعلى فى المسند (4789) أخرجه احمد فى المسند (228/6) ، أخرجه مسند أحمد برقم: 25383، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1412، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4097/1»