مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ . باب: ایسے علم کا بیان جو نفع نہ دے
حدیث نمبر: 868
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ مَثَلَ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ كَمَثَلِ كَنْزٍ لَا يُنْفَقُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” ایسا علم جو نفع نہ دے ، اُس کی مثال ایسے خزانے کی مانند ہے ، جسے اللہ کی راہ میں خرچ نہ کیا جائے ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔