مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَرِيرِ وَالذَّهَبِ . باب: ریشم اور سونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ أَمَةِ اللَّهِ بِنْتِ مَذْعُورٍ ، عَنْ أُمِّهَا قَالَتْ : دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَهِيَ تُصَلِّي فِي دِرْعٍ وَخِمَارٍ ، فَسَأَلْتُهَا عَنِ الْعَلَمِ فِي الثَّوْبِ فَقَالَتْ : كُنَّا نَلْبَسُ مِثْلَ هَذَا الثَّوْبِ - لِثَوْبٍ عَلَيْهَا فِيهِ عَلَمٌ حَرِيرٌ - عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَأَمَةُ اللَّهِ وَأَمُّهَا لَمْ أَعْرِفْهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤امتہ اللہ بنت مذعور ، اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتی ہیں : میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی وہ ایک قمیص اور چادر میں نماز ادا کر رہی تھیں میں نے ان سے کپڑوں میں موجود نشانات ( یعنی کشیدہ کاری ) کے بارے میں دریافت کیا ، تو انہوں نے فرمایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم خواتین اس طرح کے کپڑے پہن لیا کرتی تھیں انہوں نے اپنے جسم پر موجود کپڑے کے بارے میں یہ بات کہی ، جس میں ریشم کی کشیدہ کاری تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ امتہ اللہ نامی خاتون اور اس کی والدہ ان دونوں سے میں واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔