مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَرِيرِ وَالذَّهَبِ . باب: ریشم اور سونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ قَالَ : فَحَدَّثَ الْحَسَنُ بِحَدِيثِ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ عُمَرَ فِي الدِّيبَاجِ فَقَالَ الْحَسَنُ : أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنَ الْحَيِّ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ لَبِنَتُهَا دِيبَاجٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَبِنَةٌ مِنْ نَارٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمِ بْنِ صُهَيْبٍ ، وَأَنْكَرَ عَلَيْهِ كَثْرَةَ الْغَلَطِ وَتَمَادِيَهُ فِيهِ قَالَ أَحْمَدُ : أَمَّا أَنَا فَأُحَدِّثُ عَنْهُ وَحُدِّثْنَا عَنْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سلیمان تیمی بیان کرتے ہیں حسن نے ابوعثمان نہدی کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے دیباج کے بارے میں نقل کردہ روایت بیان کی ، تو حسن نے کہا: قبیلے کے ایک شخص نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان صاحب کے جسم پر ایک جبہ تھا جس کا ” لبنہ “ ( وہ ٹکڑا جو قمیص یا جبہ کے گریبان پر لگایا جاتا ہے ) ریشم کا تھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ آگ کا ” لبنہ“ ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم بن صہیب ہے ۔ انہوں نے اس کی بکثرت غلطیوں اور اس بارے میں اس کے حد سے بڑھنے کی وجہ سے اسے منکر قرار دیا ہے ، امام أحمد کہتے ہیں : جہاں تک میرا تعلق ہے ، تو میں اس سے حدیث روایت کرتا ہوں ، اور ہمیں اس کے حوالے سے حدیث بیان کی گئی ہے ، اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔