مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ كُسْوَةِ النِّسَاءِ . باب: عورتوں کا لباس
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " سَيَكُونُ فِي آخِرِ أُمَّتِي رِجَالٌ يَرْكَبُونَ عَلَى سُرُوجٍ كَأَشْبَاهِ الرِّحَالِ يَنْزِلُونَ عَلَى أَبْوَابِ الْمَسَاجِدِ ، نِسَاؤُهُمْ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ عَلَى رُءُوسِهِمْ كَأَسْنِمَةِ الْبُخْتِ [ الْعِجَافِ ] ، الْعَنُوهُنَّ فَإِنَّهُنَّ مَلْعُونَاتٌ ، لَوْ كَانَتْ وَرَاءَكُمْ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ لَخَدَمْنَ نِسَاؤُكُمْ نِسَاءَهُمْ كَمَا خَدَمَتْكُمْ نِسَاءُ الْأُمَمِ مِنْ قَبْلِكُمْ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ قَالَ : " سَيَكُونُ فِي أُمَّتِي رِجَالٌ يُرْكِبُونَ نِسَاءَهُمْ عَلَى سُرُوجٍ كَأَشْبَاهِ الرِّحَالِ " . ¤سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” عنقریب میری امت کے آخری دور میں کچھ ایسے افراد ہوں گے ، جو ” زین “ پر سوار ہوں گے ، جو پالانوں کی مانند ہوں گی ، وہ مساجد کے دروازے پر اتریں گے ، ان کی عورتیں لباس پہننے کے باوجود برہنہ ہوں گی اور ان کے سروں پر بختی اونٹوں کی کوہانوں کی طرح کی چوٹیاں ہوں گی تم ان عورتوں پر لعنت کرنا کیونکہ وہ لعنت یافتہ ہوں گی اگر ان کے علاوہ کوئی اور امت بھی ہوتی ، تو تمہاری عورتوں نے ان کی عورتوں کی خدمت کرنی تھی جس طرح تم سے پہلے کی امتوں کی عورتوں نے تمہاری خدمت کی “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” عنقریب میری امت میں ایسے افراد ہوں گے ، جو اپنی بیویوں کو زین پر یوں سوار کروائیں گے ، جس طرح وہ پالان ہیں “ ۔