مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ تَرْكُ الرَّفَاهِيَةِ . باب: آرام ( یا سہولت ) کو ترک کر دینا
حدیث نمبر: 8610
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حَدْرَدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " انْتَضِلُوا ، وَاخْشَوْشِنُوا ، وَامْشُوا حُفَاةً " . وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ : " تَمَعْدَدُوا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن ابوحدرد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تیراندازی کرو ، اور موٹا کپڑا پہنو اور برہنہ پاؤں چلو “ ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں : ” مشقت پسندی اختیار کرو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔