مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ تَرْكُ الرَّفَاهِيَةِ . باب: آرام ( یا سہولت ) کو ترک کر دینا
حدیث نمبر: 8609
عَنْ أَبِي حَدْرَدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " انْتَضِلُوا ، وَاخْشَوْشِنُوا ، وَامْشُوا حُفَاةً " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " تَمَعْدَدُوا " بَدَلَ " انْتَضِلُوا " . ¤ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَرَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا وَقَالَ فِيهِ : " تَمَعْدَدُوا " . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوحدرد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تیر اندازی کرو ، اور موٹا کپڑا پہنو اور برہنہ پاؤں چلو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ تاہم انہوں نے لفظ ” انتضلوا “ کی جگہ لفظ ” تمعد دوا “ ( مشقت پسندی اختیار کرو ) نقل کیا ہے ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید بن ابوسعید مقبری ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔ انہوں نے
یہ روایت معجم کبیر میں بھی نقل کی ہے ۔ اور اس میں انہوں نے لفظ ” تمعددوا “ ( مشقت پسندی اختیار کرو ) نقل کیا ہے ۔