مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ إِظْهَارِ النِّعَمِ وَاللِّبَاسِ الْحَسَنِ . باب: نعمت کا اظہار کرنا اور عمدہ لباس پہننا
حدیث نمبر: 8586
وَعَنْ أَبِي حَازِمٍ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ رَثُّ الْهَيْئَةِ فَقَالَ : " هَلْ لَكَ مِنْ مَالٍ ؟ " قَالَ : بَلْ كُلُّ الْمَالِ قَدْ آتَانِي اللَّهُ مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ . قَالَ : " مَنْ كَانَ لَهُ مَالٌ فَلْيُرَ عَلَيْهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوحازم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان کا ظاہری حلیہ خراب تھا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : تمہارے پاس مال ہے ۔ انہوں نے جواب دیا : ہر قسم کا مال ہے اللہ تعالیٰ نے مجھے اونٹ گائے بکریاں عطا کی ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس شخص کے پاس مال موجود ہو ، تو اس ( مال ) کا اثر اس پر نظر آنا چاہیے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یزید بن ابوبردہ ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔