مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّبَّاغِ . باب: رنگریز کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8565
وَرَوَى لَهُ أَبُو يَعْلَى : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ مَصْبُوغَانِ بِالزَّعْفَرَانِ : رِدَاءٌ وَعِمَامَةٌ . وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُصْعَبٍ الزُّهْرِيُّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ . ¤محمد محی الدین
امام ابویعلیٰ نے ، ان صحابی ( یعنی سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ ) کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ کے جسم پر دو کپڑے تھے ، جو زعفران سے رنگے ہوئے تھے ، ایک چادر تھی اور عمامہ تھا ۔ ایک روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مصعب زہری ہے ، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے ۔