مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّبَّاغِ . باب: رنگریز کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8563
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : كَانَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِلْحَفَةٌ مَصْبُوغَةٌ بِالْوَرْسِ وَالزَّعْفَرَانِ يَدُورُ بِهَا عَلَى نِسَائِهِ فَإِنْ كَانَتْ لَيْلَةَ هَذِهِ رَشَّهَا بِالْمَاءِ وَإِنْ كَانَتْ لَيْلَةَ هَذِهِ رَشَّتْهَا بِالْمَاءِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک لحاف تھا جو ورس اور زعفران سے رنگا ہوا تھا آپ وہ پہن کر اپنی ازدواج کے پاس تشریف لے جاتے تھے اگر آپ کی کسی مخصوص زوجہ محترمہ کے پاس ٹھہرنے کی باری ہوتی ، تو آپ اس کپڑے پر پانی چھڑک دیتے تھے اور اگر کسی دوسری زوجہ محترمہ کے پاس رہنے کی باری ہوتی ، تو وہ اس پر پانی چھڑک دیتی تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مؤمل بن اسماعیل ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔