حدیث نمبر: 8557
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : رُبَّمَا صَبَغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رِدَاءَهُ وَإِزَارَهُ بِزَعْفَرَانٍ أَوْ وَرْسٍ ثُمَّ يَخْرُجُ فِيهِمَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةٍ رَكِيحٍ بْنِ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ ، وَقَدْ ذَكَرَ ابْنُ حِبَّانَ رَكِيحًا فِي الثِّقَاتِ ، وَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ فِي تَرْجَمَتِهِ فَلَا أَدْرِي حَكَمَ بِصِحَّتِهِ أَمْ لَا ، وَلَمْ يَتَعَرَّضْ لِبَقِيَّةِ رِجَالِهِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : بعض اوقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی چادر اور تہبند پر زعفران یا درس کا رنگ کروا لیتے تھے اور پھر ان کو پہن کر نکلتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے رکیح بن ابوعبیدہ کی اپنے والد سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔ ابن حبان نے رکیح کا ذکر کتاب الثقات میں کیا ہے ، اور یہ حدیث ان کے حالات میں ذکر کی ہے مجھے پتہ نہیں انہوں نے اس کے صحیح ہونے کا حکم لگایا ہے یا نہیں انہوں نے اس کے بقیہ رجال سے تعرض نہیں کیا اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8557
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير “ (399/23)»