حدیث نمبر: 8485
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ أَتَى كَاهِنًا فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ فَقَدْ بَرِئَ مِمَّا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، وَمَنْ أَتَاهُ غَيْرَ مُصَدِّقٍ لَهُ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَفِيهِ تَوْثِيقٌ فِي أَحَادِيثِ الرِّقَاقِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص کاہن کے پاس جائے ، اور اس کی کہی ہوئی بات کی تصدیق کرے ، تو وہ اس چیز سے لاتعلق ہو جاتا ہے جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی ہے ، اور جو شخص اس کی تصدیق کیے بغیر اس کے پاس جائے ، تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہوتی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے ، اور وہ ضعیف ہے دلوں کو نرم کرنے والے موضوعات میں اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطب / حدیث: 8485
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف