مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ فِيمَنْ أَتَى كَاهِنًا أَوْ عَرَّافًا . باب: اس شخص کا بیان ، جو کاہن یا عراف کے پاس جائے
حدیث نمبر: 8482
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ أَتَى كَاهِنًا فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، خَلَا عُقْبَةَ بْنَ سِنَانٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص کاہن کے پاس جائے ، اور اس کی کہی ہوئی بات کی تصدیق کرے ، تو وہ شخص اس چیز کا کفر کرتا ہے جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عقبہ بن سنان کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔