مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّقَى لِلْعَيْنِ وَالْمَرَضِ وَغَيْرِ ذَلِكَ باب: نظر لگنے ، بیماری ، یا س کے علاوہ کسی چیز کے لئے دم کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ ، وَبُرَيْدَةَ قَالَا : اشْتَكَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعُذْرَةَ حَتَّى صَدَّعَتْهُ ، وَرُئِيَ ذَلِكَ عَلَيْهِ ، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ فَقَالَ : إِنْ رَبَّكَ أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ لِأَرْقِيَكَ ، فَحَلَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ ، فَقَالَ : " بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ سُوءٍ يُؤْذِيكَ ، مِنْ شَرِّ عَيْنِ كُلِّ حَاسِدٍ أَرْقِيكَ " . قَالَ : فَرَدَّدَهَا عَلَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، فَبَرِأَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانٍ الْجُعْفِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا عبدالرحمن بن سابط رضی اللہ عنہ اور سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گلے میں درد کا شکار ہو گئے ، یہاں تک کہ آپ کو اس کی تکلیف ہونے لگی اور آپ پر اس تکلیف کے آثار نظر آئے ، سیدنا جبرائیل آپ کے پاس آئے ، اور بولے : آپ کے پروردگار نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے ، تاکہ میں آپ کو دم کروں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر کھولا ، سیدنا جبرائیل نے یہ پڑھا : ” اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے ، میں آپ کو ہر اس برائی کے حوالے سے دم کرتا ہوں ، جو آپ کو اذیت دیتی ہے ، اور ہر حاسد کی آنکھ کے شر سے آپ کو دم کرتا ہوں “ انہوں نے یہ کلمات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پڑھے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تندرست ہو گئے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابان جعفی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔