مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ أَصْدَقُ الطَّيْرِ الْفَأْلُ باب: شگون لینے میں سب سے زیادہ سچی چیز ، فال ہے
حدیث نمبر: 8416
عَنْ حَابِسٍ التَّمِيمِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : ¤ " لَا شَيْءَ فِي الْهَامِ ، وَالْعَيْنُ حَقٌّ ، وَأَصْدَقُ الطَّيْرِ الْفَأْلُ " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ خَلَا قَوْلَهُ : " وَأَصْدَقُ الطَّيْرِ الْفَأْلُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ حَبَّةُ بْنُ حَابِسٍ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ يَحْيَى ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا حابس تمیمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” ہام ، کوئی چیز نہیں ہے ، اور نظر لگنا ، حق ہے ، سب سے سچا شگون ، فال ہے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے ، انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے : ” سب سے سچا شگون فال ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حبہ بن حابس ہے ، یحیی کے علاوہ اور کسی نے ، اس کے علاوہ روایت نقل نہیں کی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔