حدیث نمبر: 8383
عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ الْفِهْرَيِّ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِهِ النِّقْرَسُ ، فَشَكَا إِلَيْهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " كَذَبَتْكَ الْهَوَاجِرُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا مستورد فہری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، اسے نقرس ( پاؤں کے جوڑوں میں درد ) کی شکایت تھی اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کی شکایت کی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” دن چڑھے کا وقت تمہیں جھٹلا دے گا ( یعنی تم پر لازم ہے کہ دن کی گرمی میں پیدل چلو ! ) “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔