مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ بَطُّ الْوَرَمِ باب: ورم کو چیر دینا
حدیث نمبر: 8379
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَحْيَى الْحَضْرَمِيِّ : ¤ أَنْ حَيَّانَ بْنَ أَبْحَرَ الْكِنَانِيَّ بَقَرَ عَنْ بَطْنِ امْرَأَةٍ بَنَى بِهَا حَتَّى عَالَجَهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤محمد محی الدین
عبداللہ بن یحیی حضرمی بیان کرتے ہیں : حیان بن ابحر کنانی نے اپنی بیوی کے پیٹ کو چیر دیا تھا جس کے ساتھ ان کی رخصتی ہوئی تھی یہاں تک کہ انہوں نے اس خاتون کا اس طرح علاج کیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔