حدیث نمبر: 8360
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالِ بْنِ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : حَدَّثَتْنِي أُمِّي عَنْ جَدَّتِهَا ، قَالَتْ : قُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، هَلْ يَضُرُّ الْغَيْظُ ؟ قَالَ : " نَعَمْ كَمَا يَضُرُّ الشَّجَرَ الْخَبْطُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین

محمد بن سلیمان بن بلال بن ابودرداء بیان کرتے ہیں : میری والدہ نے مجھے اپنی دادی کے حوالے سے یہ بات بیان کی : وہ خاتون بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا غصہ کرنا بھی نقصان دیتا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جی ہاں ! جس طرح ( ڈنڈا مار کر ) پتے اتارنا ، درخت کو نقصان دیتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطب / حدیث: 8360
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (354/24)»