مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ التَّدَاوِي بِالْعَسَلِ وَالْحِجَامَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ باب: شہد ، پچھنے لگوانے اور دیگر چیزوں کو ، دواء کے طور پر استعمال کرنا
حدیث نمبر: 8326
وَعَنْ عَلِيٍّ - لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " إِذَا هَاجَ بِأَحَدِكُمُ الدَّمُ فَلْيُهْرِقْهُ وَلَوْ بِمِشْقَصٍ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ أَبُو إِبْرَاهِيمَ ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَكَذَّبَهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے : ( راوی کہتے ہیں : ) میرے علم کے مطابق ، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ) ۔ ” جب تم میں سے کسی شخص کا خون جوش مارنے لگے ( یعنی اسے بلند فشار دم کی شکایت ہو ) تو اسے اس کو بہا دینا چاہیے خواہ وہ تیر کے ذریعے ایسا کرے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قاسم ابوابراہیم ہے ، جسے یحیی بن معین نے ثقہ کہا: ہے ، اور امام أحمد نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اور اسے جھوٹا قرار دیا ہے ۔