مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ التَّدَاوِي بِالْعَسَلِ وَالْحِجَامَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ باب: شہد ، پچھنے لگوانے اور دیگر چیزوں کو ، دواء کے طور پر استعمال کرنا
حدیث نمبر: 8316
وَعَنِ ابْنِ عَمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " مَا مَرَرْتُ بِسَمَاءٍ مِنَ السَّمَاوَاتِ إِلَّا قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ : يَا مُحَمَّدُ مُرْ أُمَّتَكَ بِالْحِجَامَةِ وَالْكُسْتِ وَالشُّونِيزِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَتُكُلِّمَ فِيهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ( معراج کی رات ) میں جس بھی آسمان سے گزرا ، تو فرشتوں نے یہی کہا: اے سیدنا محمد ! آپ اپنی امت کو پچھنے لگوانے کی ، قسط ( نامی بوٹی ) استعمال کرنے ، اور شونیز استعمال کرنے کی ہدایت کریں “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عطاف بن خالد ہے ، اور وہ ثقہ ہے ، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔