حدیث نمبر: 8306
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " أَكْرِمُوا عَمَّتَكُمُ النَّخْلَةَ ، فَإِنَّهَا خُلِقَتْ مِنَ الطِّينَ الَّذِي خُلِقَ مِنْهُ آدَمُ ، وَلَيْسَ مِنَ الشَّجَرَةِ يُلَقَّحُ غَيْرُهَا " . ¤ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " أَطْعِمُوا نِسَاءَكُمُ الْوُلَّدَ الْرُطَبَ ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ رُطَبٌ فَالتَّمْرَ ، وَلَيْسَ مِنَ الشَّجَرَةِ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ مِنْ شَجَرَةٍ نَزَلَتْ تَحْتَهَا مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ مَسْرُورُ بْنُ سَعِيدٍ التَّمِيمِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اپنی پھوپھی ، کھجور کی عزت کرو ! کیونکہ اسے اس مٹی سے پیدا کیا گیا ہے جس میں سے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا ہے ، اور اس کے علاوہ کوئی اور درخت ایسا نہیں ہے جس کی پیوندکاری کی جاتی ہو “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے : ” اپنی عورتوں کو تازہ تر کھجوریں کھلاؤ اگر تر نہ ہوں ، تو عام کھجوریں کھلا دو ، اللہ تعالیٰ کے نزدیک کوئی بھی درخت اس سے زیادہ معزز نہیں ہے جس کے نیچے سیدہ مریم بنت عمران رضی اللہ عنہا ٹھہری تھیں “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مسرور بن سعید تمیمی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطب / حدیث: 8306
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف