مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ الشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ . باب: سونے اور چاندی کے برتنوں میں پینا
حدیث نمبر: 8225
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ ، وَشَرِبَ فِي الْفِضَّةِ فَلَيْسَ مِنَّا ، وَمَنْ خَبَّبَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا ، أَوْ عَبْدًا عَلَى مَوَالِيهِ فَلَيْسَ مِنَّا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ ، وَفِيهِ أَبُو طِيبَةَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ : يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص ریشم پہنے اور چاندی کے برتن میں پیئے وہ ہم میں سے نہیں ہے ، اور جو شخص کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف کر دے یا کسی غلام کو اس کے آقاؤں کے خلاف کر دے وہ ہم میں سے نہیں ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوطیبہ عبداللہ بن مسلم ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں : یہ غلطی بھی کر جاتا ہے ، اور دوسروں کے برخلاف بھی نقل کرتا ہے ، اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔