مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ الشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ . باب: سونے اور چاندی کے برتنوں میں پینا
حدیث نمبر: 8222
وَعَنْ كُلْثُومِ بْنِ جَبْرٍ قَالَ : كَانُوا بِوَاسِطِ الْقَصَبِ عِنْدَ عَبْدِ الْأَعْلَى [بْنِ عَبْدِ اللَّهِ] بْنِ عَامِرٍ قَالَ : فَإِذَا عِنْدَهُ رَجُلٌ - يُقَالُ لَهُ : أَبُو الْغَادِيَةِ - اسْتَسْقَى [مَاءً] فَأُتِيَ بِإِنَاءٍ مُفَضَّضٍ فَأَبَى أَنْ يَشْرَبَ ، وَذَكَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
کلثوم بن جبر بیان کرتے ہیں : وہ لوگ واسط القصب میں عبدالاعلیٰ بن عبداللہ بن عامر کے پاس موجود تھے ان کے پاس ایک صاحب موجود تھے جنہیں ابوغادیہ کہا: جاتا تھا انہوں نے پانی مانگا ان کے پاس ایسے برتن میں پانی لایا گیا جس پر چاندی لگی ہوئی تھی ، تو انہوں نے اس ( برتن ) میں پینے سے انکار کر دیا اور یہ بات ذکر کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔