مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ الشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ . باب: سونے اور چاندی کے برتنوں میں پینا
حدیث نمبر: 8220
وَفِي رِوَايَةٍ : كُنْتُ فِي مَلَأٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ مُعَاوِيَةُ : أَنْشُدُكُمُ اللَّهَ ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الْفِضَّةِ ؟ قَالُوا : اللَّهُمَّ نَعَمْ ، قَالَ : وَأَنَا أَشْهَدُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ بَعْضَهُ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَبَا شَيْخٍ الْهُنَائِيَّ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : میں کچھ اصحاب کے درمیان موجود تھا ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں آپ لوگوں کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ آپ یہ بات جانتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کے برتن میں پینے سے منع کیا ہے ان حضرات نے جواب دیا : اللہ جانتا ہے ، جی ہاں ! سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں ۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے ، امام طبرانی نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوشیخ ہنائی کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔