مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ تَرَكَ الْخَمْرَ وَالْحَرِيرَ لِلَّهِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر شراب اور ریشم کو ترک کر دے
حدیث نمبر: 8218
وَعَنِ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ تَرَكَ الْخَمْرَ وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَيْهِ لَأَسْقِيَنَّهُ مِنْهُ مِنْ حَظِيرَةِ الْقُدُسِ ، وَمَنْ تَرَكَ الْحَرِيرَ وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَيْهِ لِأَكْسُوَنَّهُ إِيَّاهُ مِنْ حَظِيرَةِ الْقُدُسِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ شُعَيْبُ بْنُ بَيَانٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ : صَدُوقٌ ، وَضَعَّفَهُ الْجَوْزَجَانِيُّ ، وَالْعُقَيْلِيُّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ( اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے : ) ” جو شخص شراب کو چھوڑ دے ، حالانکہ وہ اس پر قدرت رکھتا ہو ، تو میں اسے ” حظیرۃ القدس “ میں سے پلاؤں گا ، اور جو شخص ریشم کو چھوڑ دے ، حالانکہ وہ اس پر قدرت رکھتا ہو ، تو میں اسے ” حظیرۃ القدس “ میں سے لباس پہناؤں گا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی شعیب بن بیان ہے ، امام ذہبی کہتے ہیں : یہ صدوق ہے ، جرجانی اور عقیلی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔