مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَشْرَبُ مِنَ الْعَصِيرِ الْحُلْوِ وَنَحْوِهِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو ( پھل کا ) میٹھا رس ، یا اس کی مانند کوئی چیز پیتا ہے
حدیث نمبر: 8167
وَعَنْ صُحَارِ بْنِ الْعَبَّاسِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " يَا صُحَارُ أَطِبْ شَرَابَكَ وَاسْقِ جَارَكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ الْمُثَنَّى جَهَّلَهُ الذَّهَبِيُّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا صحار بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اے صحار ! تم اپنے مشروب کو پاکیزہ رکھو اور اپنے پڑوسی کو بھی پلاؤ “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن مثنی ہے ، جسے امام ذہبی نے مجہول قرار دیا ہے ۔