مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْغُبَيْرَاءِ ، وَالْفَضِيخِ ، وَالْخَلِيطَيْنِ ، وَالطِّلَاءِ . باب: غبیراء ، فضیخ ، دو مختلف چیزوں سے ملا کر بنائی گئی شراب اور طلاء کا حکم
حدیث نمبر: 8088
عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ رَبِّي تَبَارَكَ وَتَعَالَى حَرَّمَ عَلَيَّ الْخَمْرَ ، وَالْكُوبَةَ ، وَالْقِنِّينِ ، وَإِيَّاكُمْ وَالْغُبَيْرَاءَ فَإِنَّهَا ثُلْثُ خَمْرِ الْعَالَمِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ ، وَثَّقَهُ أَبُو زَرْعَةِ ، وَالنَّسَائِيُّ ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بے شک میرے پروردگار نے مجھ پر شراب کو حرام قرار دیا ہے ، اور کوبہ ( طبل ) قنین ( جوئے کا مخصوص رومی کھیل ) کو حرام قرار دیا ہے ، اور تم لوگ غبیراء سے بچ کے رہنا کیونکہ وہ تمام جہان کی شرابوں کا ایک تہائی ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے ۔ امام ابوزرعہ اور امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ، اور جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔