مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ تَحْرِيمِ الْخَمْرِ باب: شراب کو حرام قرار دیا جانا
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّمَ سِتَّةً : الْحُمُرَ ، وَالْخَمْرَ ، وَالْمَيْسِرَ ، وَالْمَزَامِيرَ ، وَالدُّفَّ ، وَالْكُوبَةَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْإِمَامُ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَزَادَ : وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ . ¤ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارِ بْنِ صُبَيْحٍ شَيْخُ الْبَزَّارِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چھ چیزوں کو حرام قرار دیا ہے شراب کو ، گدھوں کو ، جوئے کو ، مزامیر کو ، دف کو اور کوباء ( طبل ) کو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر ، امام ہے ، اور وہ انتہائی ضعیف ہے اسے امام بزار نے انتہائی اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے ، اور یہ الفاظ نقل کیے ہیں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن عمار بن صبیح ہے جو امام بزار کا استاد ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔