مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي السَّفَرْجَلِ . باب: سفر جل کا بیان
حدیث نمبر: 8042
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : جَاءَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَفَرْجَلَةٍ قَدِمَ بِهَا مِنَ الطَّائِفِ ، فَنَاوَلَهُ إِيَّاهَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّهُ يَذْهَبُ بِطَخَاوَةِ الصَّدْرِ وَيَجْلُو الْفُؤَادَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ عَلِيٍّ الْقُرَشِيِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ” سفر جل “ لے کر حاضر ہوئے ، جسے وہ طائف سے لے کر آئے تھے انہوں نے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑائی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ سینے کے بوجھ کو ختم کر دیتی ہے ، اور دل کو جلاء دیتی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے علی قرشی کی عمرو بن دینار سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔