حدیث نمبر: 8039
عَنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : أَهْدَى مَلِكُ الرُّومِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَدَايَا وَكَانَ فِيمَا أَهْدَى إِلَيْهِ جَرَّةً فِيهَا زَنْجَبِيلٌ فَأَطْعَمَ كُلَّ إِنْسَانٍ قِطْعَةً وَأَطْعَمَنِي قِطْعَةً . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ حَكَّامٍ وَقَدِ اتُّهِمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : روم کے حکمران نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ تحائف بھیجے اس نے جو تحائف بھیجے تھے ان میں ایک زنجبیل ( ادرک ) کا مٹکا بھی تھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر انسان کو اس میں سے ایک ٹکڑا کھانے کے لئے دیا ، آپ نے ایک ٹکڑا مجھے بھی کھانے کے لئے دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حکام ہے جس پر اس حدیث کے حوالے سے الزام عائد کیا گیا ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 8039
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً