مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ الْقِرَانِ فِي التَّمْرِ . باب: دو کھجوریں ایک ساتھ کھانا
حدیث نمبر: 8020
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنِ الْإِقْرَانِ فِي التَّمْرِ فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ أَوْسَعَ عَلَيْكُمْ فَأَقْرِنُوا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَالْبَزَّارُ ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا يَزِيدُ بْنُ بَزِيعٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں نے کھجوریں ملا کر کھانے سے منع کیا تھا اب اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں کو گنجائش عطا کر دی ہے ، تو تم دو کھجوریں ایک ساتھ کھا لو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ ان دونوں کی سند میں ایک راوی یزید بن بزیع ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔