حدیث نمبر: 8017
عَنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى رَجُلٍ وَهُوَ يَتَمَجَّعُ لَبَنًا بِتَمْرٍ فَقَالَ : ادْنُ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمَّاهُمَا : " الْأَطْيَبَيْنِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، خَلَا أَبَا خَالِدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین

ابوخالد بیان کرتے ہیں : میں ایک صاحب کے پاس گیا وہ اس وقت کھجور کے ساتھ دودھ استعمال کر رہے تھے انہوں نے فرمایا : آگے آ جاؤ ! کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو دو پاکیزہ چیزوں کا نام دیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوخالد کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 8017
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (474/3)»