مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ قَطْعِ الْخُبْزِ وَاللَّحْمِ بِالسِّكِّينِ . باب: روٹی اور گوشت کو چھری کے ذریعے کاٹنا
حدیث نمبر: 7989
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا تَقْطَعُوا الْخُبْزَ بِالسِّكِّينِ كَمَا تَقْطَعُهُ الْأَعَاجِمُ ، وَإِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ اللَّحْمَ فَلَا يَقْطَعْهُ بِالسِّكِّينِ ، وَلَكِنْ لِيَأْخُذْهُ بِيَدِهِ ، فَلْيَنْهَشْهُ بِفِيهِ فَإِنَّهُ أَهْنَأُ وَأَمْرَأُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ الثَّقَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” روٹی کو چھری کے ذریعے نہ کاٹو جس طرح عجمی لوگ اسے کاٹتے ہیں اور جب تم میں سے کوئی ایک شخص گوشت کھائے ، تو وہ اسے چھری کے ذریعے نہ کاٹے بلکہ وہ اسے ہاتھ میں لے اور پھر اپنے منہ کے ذریعے اسے نوچے کیونکہ یہ زیادہ مزے دار اور زیادہ سیر کرنے والا ہو گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیر ثقفی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔