مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ إِكْرَامِ الْخُبْزِ وَأَكْلِ مَا يَسْقُطُ . باب: روٹی کا احترام کرنا اور اس میں سے جو گر جائے اسے کھا لینا
حدیث نمبر: 7976
وَعَنْ أَبِي سُكَيْنَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَكْرِمُوا الْخُبْزَ فَإِنَّ اللَّهَ أَكْرَمَهُ فَمَنْ أَكْرَمَ الْخُبْزَ أَكْرَمَهُ اللَّهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ خَلَفُ بْنُ يَحْيَى قَاضِي الرَّيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَأَبُو سُكَيْنَةَ قَالَ ابْنُ الْمَدِينِيِّ : لَا صُحْبَةَ لَهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسکینہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” روٹی کی عزت کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے عزت دی ہے جو شخص روٹی کی عزت کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی عزت افزائی کرتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی خلف بن یحیی ہے جو ” رے “ کا قاضی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ، اور ایک راوی ابوسکینہ ہے ابن مدینی کہتے ہیں : اس کو صحابی ہونے کا شرف حاصل نہیں ہے ۔