مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ غَسْلِ الْيَدِ مِنَ الطَّعَامِ . باب: کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھونا
حدیث نمبر: 7955
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ بَاتَ وَفِي يَدِهِ رِيحُ غَمَرٍ فَأَصَابَهُ وَضَحٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص ایسی حالت میں رات گزارے کہ اس کے ہاتھ میں گوشت کی بو ہو اور پھر اسے کوئی برص نقصان پہنچا دے ، تو وہ صرف اپنے آپ کو ملامت کرے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند حسن ہے ۔