مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ غَسْلِ الْيَدِ مِنَ الطَّعَامِ . باب: کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھونا
حدیث نمبر: 7954
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ بَاتَ وَفِي يَدِهِ رِيحُ غَمَرٍ ، فَأَصَابَهُ شَيْءٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الزُّبَيْرِ بْنِ بَكَّارٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَقَدْ تَفَرَّدَ بِهِ كَمَا قَالَ الطَّبَرَانِيُّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص رات گزارے اور اس کے ہاتھ میں گوشت کی بو موجود ہو اور پھر اسے کوئی چیز تکلیف پہنچائے ، تو وہ صرف اپنے آپ کو ملامت کرے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ۔ ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف زبیر بن بکار کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے وہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہے جیسا کہ امام طبرانی نے یہ بات بیان کی ہے ۔