حدیث نمبر: 7915
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : كُنَّا نَأْكُلُ تَمْرًا عَلَى تُرْسٍ ، فَمَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ جَاءَ مِنَ الْغَائِطِ ، فَقُلْنَا : هَلُمَّ . فَتَقَدَّمَ فَأَكَلَ مَعَنَا مِنَ التَّمْرِ وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً . ¤ [ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ] وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم ایک ڈھال میں کھجوریں رکھ کر کھا رہے تھے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے آپ قضائے حاجت کر کے تشریف لائے تھے ہم نے عرض کی : تشریف لے آئیں ، تو آپ آگے بڑھے اور آپ نے بھی ہمارے ساتھ کھجوریں کھائیں آپ نے پانی استعمال نہیں کیا ( یعنی وضو نہیں کیا ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 7915
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (694)»